رسائی کے لنکس

logo-print

بگرام جیل کی افغان حکام کو منتقلی منسوخ


بگرام حراستی مرکز

امریکی فوجی حکام نے منسوخی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکام کے ساتھ اس بارے میں معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی ہے۔

افغانستان میں واقع امریکی حراستی مرکز کی مقامی حکام کو مکمل منتقلی کا عمل اچانک منسوخ کر دیا گیا ہے۔

صدر حامد کرزئی نے بگرام جیل کی افغانستان کو منتقلی کی تاریخ کا اعلان کیا تھا لیکن ہفتہ کو اسے منسوخ کردیا گیا۔

امریکی فوجی حکام نے منسوخی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکام کے ساتھ اس بارے میں معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی ہے۔

نیٹو کے ایک ترجمان کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان ’’معاہدہ مکمل‘‘ ہونے پر حراستی مرکز کو افغان حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

بگرام جیل سے تین ہزار سے زائد قیدیوں کو گزشتہ سال ستمبر میں افغان حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG