رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش دھماکے میں پولیس کمانڈر سمیت 9 افراد ہلاک


فائل فوٹو

افغانستان میں عہدے داروں نے بتایا ہے کہ مشرقی صوبے ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد میں جمعرات کو ایک خودکش بم دھماکے میں کم ازکم 9 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔

صوبائی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور پیدل آیا تھا اور اس نے پولیس کے ایک چیک پوائنٹ کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جس سے ایک بچے سمیت پانچ عام شہری اور چار پولیس اہل کار ہلاک ہو گئے۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ایک رہائشی علاقے میں اس وقت دھماکہ کیا جب پولیس کی ایک گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔

پولیس کے ترجمان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس کمانڈر بھی شامل ہے۔

داعش کی مقامی شاخ نے، جسے خراسان صوبے کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے، حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG