رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش حملے میں پانچ بچے ہلاک


افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں پیر کی صبح ایک خودکش کار حملے میں پانچ بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق خودکش بمبار نے ضلع ڈنڈ میں ایک بازار کے نزدیک بارود سے بھری کار میں دھماکا کیا اور اس کا ہدف ایک اعلیٰ سرکاری افسر تھا جو اپنے محافظوں سمیت ایک گاڑی میں اس علاقے سے گزر رہا تھا۔ حملے میں سرکاری اہلکار محفوظ رہے لیکن قریب موجود پانچ بچے ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ شدت پسند اتحادی افواج پر مہلک حملوں کے ساتھ ساتھ افغان حکام اور حکومت کے حامی افراد کو بھی ہدف بنا کر ہلاک کرتے رہے ہیں۔ ان پر تشدد کارروائیوں کے لیے عموماً خودکش حملہ آوروں اور دیسی ساختہ بموں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

دریں اثنا برطانیہ کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ اتوار کے روز صوبہ ہلمند میں مختلف واقعات میں اس کے دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک فوجی شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں جب کہ دوسرا بم پھٹنے کے سے ہلاک ہوا۔ برطانوی وزارت نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

XS
SM
MD
LG