رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان میں پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے مشرقی صوبے میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان احمد ضیاء عبدالزئی نے ہفتہ کو بتایا کہ پولیس اہلکار جمعہ کی شب معمول کی گشت پر تھے کہ انھیں سڑک کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ حملہ دربابا کے علاقے میں پیش آیا۔

افغانستان میں شدت پسند اس سے قبل بھی سڑک کنارے نصب بم حملوں سے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے رہےہیں۔

XS
SM
MD
LG