رسائی کے لنکس

logo-print

جرمن فوجیوں پر خودکش حملے میں تین افغان شہری ہلاک


جرمن فوجیوں پر خودکش حملے میں تین افغان شہری ہلاک

افغان حکام نے بتایا ہے کہ جرمن فوج کے ایک قافلے پر خودکش کار بم حملے میں کم از کم تین مقامی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

طالبان نے قندوز شہر کے نواح میں اتوار کو کیے گئے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

نیٹو کے ایک ترجمان میجر ٹِم جیمز کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نیٹو کے مطابق افغانستان میں ہفتہ کو بین الاقوامی افواج کے آٹھ اہلکار مارے گئے تھے۔ تین غیر ملکی فوجی افغانستان کے جنوبی حصے جب کہ ایک مشرقی حصے میں ہونے والے الگ الگ حملوں میں ہلاک ہوئے۔

بقیہ چار فوجیوں کی ہلاکت لڑائی کے باعث نہیں ہوئی اور امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وہ گاڑی کے حادثے میں زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئے۔

XS
SM
MD
LG