رسائی کے لنکس

کتوں کی لڑائی کے دوران بم دھماکے سے تین افراد ہلاک


کتوں کی لڑائی کے دوران بم دھماکے سے تین افراد ہلاک
کتوں کی لڑائی کے دوران بم دھماکے سے تین افراد ہلاک

ٓافغان صوبے ہلمند میں مرکزی شہر لشکر گاہ میں جمعے کے روز بم دھماکے میں کم ازکم کم تین افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب کتوں کی لڑائی کے کھیل کے دوران ایک موٹر سائیکل پر نصب بم پھٹ گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت شائقین کی ایک بڑی تعداد یہ کھیل دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھی۔زخمیوں میں 18بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان نے اپنے دور حکومت کے دوران کتوں کی لڑائی پر پابندی عائد کردی تھی لیکن ان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے یہ ایک مقبول کھیل بن کر دوبارہ ابھرا ہے۔

یار رہے کہ تقریباً دو سال پہلے قندھار میں بھی کتوں کی لڑائی کے دوران ایک بم دھماکا ہوا تھا جس میں 80کے قریب لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔

ہلمند میں یہ تازہ واقعہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب امریکی،نیٹو اور افغان فوج علاقے میں طالبان کے خلاف ایک بڑی کارروائی شروع کرنے جارہی ہے جس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG