رسائی کے لنکس

کابل: خودکش کار بم حملے میں تین غیر ملکی فوجی ہلاک


افغان حکام کے مطابق کابل میں امریکی سفارتخانے سے کچھ فاصلے پر خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی غیر ملکی فوجیوں کے قافلے سے ٹکرائی۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منگل کو ہونے والے ایک خودکش کار بم دھماکے میں کم ازکم تین غیر ملکی فوجی ہلاک اور ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

ملک میں تعینات بین الاقوامی اتحادی افواج کے ایک بیان کے مطابق اس واقعے میں اس کے تین اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

افغان حکام کے مطابق کابل میں امریکی سفارتخانے سے کچھ فاصلے پر خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی غیر ملکی فوجیوں کے قافلے سے ٹکرائی۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قرب و جوار کی عمارتیں لرز گئیں اور سڑک پر موجود کئی دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

یہ حملہ ہوائی اڈے کی طرف جانے والی سڑک پر کیا گیا اور جائے وقوع سے کچھ ہی فاصلے پر امریکی سفارتخانے کے علاوہ سپریم کورٹ کی عمارتیں بھی واقع ہیں۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ملک میں صدارتی انتخابات کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی کشیدگی کے تناظر میں طالبان نے اپنی پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ کیا ہے۔

رواں سال کے اواخر تک تمام غیر ملکی افواج افغانستان سے اپنے وطن واپس چلی جائیں گی اور طالبان یہ دھمکی دے چکے ہیں کہ وہ اپنی ہلاکت خیز کارروائیوں میں تیزی لائیں گے۔

XS
SM
MD
LG