رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں اعلیٰ پولیس افسر سمیت تین ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

غزنی میں ہونے والے اس بم دھماکے سے پولیس کے نائب صوبائی سربراہ محمد حسین کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

افغانستان کے مشرق میں سڑک میں نصب بم کے دھماکے سے پولیس کے نائب صوبائی سربراہ اپنے دو محافظوں سمیت ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق صوبہ غزنی کے علاقے زانا خان میں پولیس کا قافلے کو بم حملے سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے سے پولیس کے نائب صوبائی سربراہ محمد حسین کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

واقعے میں محمد حیسن کے دو پولیس محافظ بھی ہلاک ہوئے جب کہ دو پولیس افسر زخمی بھی ہوئے۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے اپنی تازہ کارروائیوں کا آغاز قرار دیا ہے۔
XS
SM
MD
LG