رسائی کے لنکس

افغانستان: بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک


افغانستان: بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک
افغانستان: بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک

افغانستان کی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ وسطی ارزگان صوبے کے دارالحکومت ترین کوٹ میں سڑک کے کنارے نصب بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک جب کہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔

وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ بم کا یہ دھماکا ہفتے کی صبح اس وقت ہوا جب ایک گاڑی اس سڑک پر سے گزر رہی تھی جہاں بم نصب تھا۔

ادھر فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ دیسی ساخت کا ایک بم پھٹنے سے دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ دھماکا اس وقت ہوا یہ عسکریت پسند مغربی بادغیس صوبے میں سڑک پر بم نصب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

ہفتے کے دن ہی افغان صدر حامد کرزئی نے دو غیر افغان افراد کو آنے والے پارلیمانی انتخابات کی نگرانی اجازت دے دی ہے۔

XS
SM
MD
LG