رسائی کے لنکس

افغانستان: مدرسے میں دھماکے سے ایک مذہبی راہنما ہلاک


افغانسان کے شمالی صوبہ پروان میں ایک مدرسے میں بم دھماکے سے مدرسے کے سربراہ ہلاک اور چار طالب علم زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق نائب صوبائی گورنر شاہ ولی شاہد نے کہا ہے کہ صوبہ پروان میں مذہبی راہنماؤں کی کونسل کے سربراہ مولولی عبدالرحیم حنفی بم دھماکے میں ہلاک ہو گئے۔

ولی شاہد کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح چارقر ضلع میں ہونے والے اس بم دھماکے کا ہدف مولوی عبدالرحیم حنفی ہی تھے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ مولوی عبدالرحیم کو کیوں ہدف بنایا گیا، اس حملے کی کسی نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

صوبائی حکام کے مطابق اس بات کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ بم کو کیسے ایک کمرہ جماعت میں پہنچایا گیا۔

افغانستان میں طالبان کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور گزشتہ ماہ ہی طالبان نے موسم گرم کے آغاز پر نئے آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں حملے تیز کرنے کی دھمکی دی تھی۔

XS
SM
MD
LG