رسائی کے لنکس

افغانستان: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ


افغانستان: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
افغانستان: ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

افغانستان کے جنوب میں پیر کو ایک غیر فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار تین افراد ہلاک ہوگئے۔

افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کا کہنا ہے یہ سویلین ہیلی کاپٹر صوبہ ہلمند کے ضلع ناد علی کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ اس صوبے میں زیادہ تر برطانوی فوجی تعینات ہیں۔

بین الاقوامی افواج کے ایک ترجمان کے مطابق جائے حادثہ کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے تاہم انھوں نے اس کی مزید تفصیلات اور ہونے والی ہلاکتوں سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔

ایک افغان عہدیدار کا کہنا ہے کہ غالباً کسی تکنیکی خرابی کے باعث یہ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا۔

XS
SM
MD
LG