رسائی کے لنکس

کابل: بم دھماکے میں افغان قانون ساز سمیت تین زخمی


Pro-democracy protesters react as police fire water cannons outside the government headquarters in Hong Kong.
Pro-democracy protesters react as police fire water cannons outside the government headquarters in Hong Kong.

وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اس بم حملے کا ہدف افغان قانون ساز ہوں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم ازکم تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ بم ایک پل کے نیچے نصب تھا جس میں اس وقت دھماکا ہوا جب یہاں سے ایک رکن پارلیمنٹ فکوری بہشتی کی گاڑی گزر رہی تھی۔

وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اس بم حملے کا ہدف افغان قانون ساز ہوں۔

حملے میں بہشتی کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور بتایا جاتا ہے کہ وہ بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ فکوری بہشتی وسطی صوبے بامیان سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔

اس واقعے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں تاہم اس کی ابھی تک سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

تاحال کسی فرد یا گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ لیکن افغان طالبان کی طرف سے ملک میں تشدد پر مبنی واقعات کی نئی لہر کے دوران شدت پسند سرکاری عہدیداروں اور املاک کو نشانہ بناتے آ ئے ہیں۔

گزشتہ بدھ کو طالبان نے کابل میں ہی ایک قانون ساز میر ولی کے گھر پر خودکش حملہ کیا تھا جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

میر ولی اس واقعے میں محفوظ رہے تھے لیکن ان کے دو پوتے اور دو محافظ مرنے والوں میں شامل تھے۔

XS
SM
MD
LG