رسائی کے لنکس

logo-print

افغان صدر قطر کا دورہ کریں گے


صدر حامد کرزئی

افغان وزارت خارجہ نے کہا کہ صدر کرزئی اپنے اس سرکاری دورے میں قطر کے امیر سے ممکنہ طور پر طالبان کے دفتر کے قیام پر تبادلہ خیال کریں گے۔

افغانستان کے صدر حامد کرزئی قطر کا دورہ کریں گے جہاں اس خلیجی ریاست میں ممکنہ طور پر طالبان کے دفتر کے قیام پر بات چیت کی جائے گی۔

اتوار کو افغان وزارت خارجہ نے کہا کہ صدر کرزئی اپنے اس سرکاری دورے میں قطر کے امیر سے اس دفتر کے قیام پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ ملاقات آئندہ ہفتوں میں متوقع ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس دفتر کے قیام سے افغانستان میں 11 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں مذاکرات کے ذریعے مدد فراہم ہو سکے گی۔

ماضی میں صدر کرزئی امریکہ پر یہ الزام عائد کرتے رہے ہیں کہ وہ ملک میں اپنی فوجی مداخلت کو بڑھانے کے لیے افغانوں کی شمولیت کے بغیر طالبان سے مذاکرات کر رہا ہے۔

امریکہ نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG