رسائی کے لنکس

مشترکہ فوجی کارروائی میں 18جنگجو ہلاک


مشترکہ فوجی کارروائی میں 18جنگجو ہلاک
مشترکہ فوجی کارروائی میں 18جنگجو ہلاک

افغان حکام کا کہنا ہے کہ اتحادی افواج کی مدد سے جنوبی افغانستان میں کی گئی ایک مشترکہ کارروائی میں 18 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیاگیا ہے۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ہلمندکے علاقے سنگین میں پیر کے روز کی گئی اِس کارروائی میں چھ عسکریت پسندوں کو گرفتار بھی کیا گیا جب کہ لڑائی میں سکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

گذشتہ سال سے امریکی اور اتحادی افواج نے اپنی توجہ مشرقی اور جنوبی افغانستان میں طالبان جنگجوؤں کے زیرِ اثر علاقوں پر مرکوز کی ہوئی ہے اور غیر ملکی فوجی عہدیداران کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید امریکی فوجیوں کی آمد کے بعد طالبان کے خلاف جاری جنگ میں تیزی آئے گی۔

XS
SM
MD
LG