رسائی کے لنکس

افغانستان: فورسز کی کارروائی میں 60 جنگجو ہلاک


افغان حکام کے مطابق یہ کارروائی پاکستان کی سرحد کے قریب افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں کی گئی۔

افغان فوجیوں نے بین الاقوامی افواج کی فضائیہ کی مدد سے ملک کے جنوب مشرقی حصے میں کارروائی کر کے کم از کم 60 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ کارروائی پاکستان کی سرحد کے قریب افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں کی گئی۔

افغانستان کے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) نے ایک بیان میں کہا کہ لڑائی اُس وقت شروع ہوئی جب حقانی نیٹ ورک اور دیگر گروپوں کے لگ بھگ تین سو جنگجوؤں نے زرُک ضلع میں افغان فورسز کے اڈوں پر دھاوا بولا۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق افغانستان میں تعینات نیٹو افواج نے فوری طور پر اس بارے میں کسی طرح کا تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

حقانی نیٹ ورک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے جنگجو افغانستان میں حالیہ مہلک حملوں میں ملوث رہے ہیں۔

اس گروپ پر کابل میں غیر ملکیوں میں مقبول ہوٹلوں، بھارتی سفارت خانے اور 2011 میں امریکی سفارت خانے کے باہر ایک بڑے حملے کی کوشش کا الزام ہے۔
XS
SM
MD
LG