رسائی کے لنکس

نیٹو کے ہیلی کاپٹر پر راکٹ سے حملہ، ایک ہلاک


نیٹو کے ہیلی کاپٹر پر راکٹ سے حملہ، ایک ہلاک
نیٹو کے ہیلی کاپٹر پر راکٹ سے حملہ، ایک ہلاک

افغانستان میں تعینات نیٹو افواج نے کہا ہے کہ مشرقی افغانستان میں شورش پسندوں نے راکٹ کے ذریعے ایک ہیلی کاپٹر پر گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔

اتحادی افواج نے کہا ہے کہ منگل کے روز چنوک ہیلی کاپٹر صوبے کنٹر کے ایک مرکز پر اترا ہی تھا کہ اس پر حملہ ہوگیا۔ نیٹو کا کہنا ہے جب ہیلی کاپٹرپر سوار افراد اتر رہے تھے تو شورش پسندوں نے کارگو کے حصے پر گرینیڈ کا فائر کیا۔

اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ایک افغان مترجم ہلاک اور نیٹو کے سات اہل کار اور افغان بارڈر پولیس کا ایک عہدے دار زخمی ہوگئے۔

طالبان کا ترجمان ہونے کا دعویٰ کرنے والے ایک شخص نے کہا ہے کہ حملہ طالبان جنگ جوؤں نے کیا تھا۔۔

حکام نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں 26 افراد سوارتھے اوراس میں دھماکا اُس وقت ہوا جب یہ پرواز کے بعد زمین پر اُتر چکا تھا۔

زخمی افراد کو امدادی کارکنوں نے قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے ۔ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کیا تھی۔ دھماکے کے مقام کو اتحادی اور افغان فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

XS
SM
MD
LG