رسائی کے لنکس

نیٹو کی دفاعی کارروائی، دو افغان ہلاک


نیٹو کی دفاعی کارروائی، دو افغان ہلاک
نیٹو کی دفاعی کارروائی، دو افغان ہلاک

نیٹو افواج کا کہنا ہے کہ جنوبی افغانستان میں دو شہری اس وقت ہلاک ہوگئے جب گشت پر معمور اتحادی فوجیوں کو ایک گاڑی تلے کچلنے کی کوشش کی گئی۔

اتحادی افواج کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو صوبہ قندھار میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی گاڑی جان بوجھ کرتین فوجیوں سے ٹکرادی۔جس کے بعد دیگر فوجیوں کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ کے باعث وہ ایک گڑھے میں گرکر الٹ گئی۔

بیان کے مطابق واقعے میں ڈائیور زخمی ہوا جب کہ اس کے ساتھ بیٹھا مسافر ہلاک ہوگیا۔گاڑی کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی مارا گیا۔ تاحال یہ واضح نہیں کہ اس میں کوئی اتحادی فوجی بھی زخمی ہوا یا نہیں۔

XS
SM
MD
LG