رسائی کے لنکس

افغانستان: فضائی حملے میں 10 ہلاک


بین الاقوامی اتحادی افواج نے شمالی صوبہ کنڑ میں فضائی حملے کی تصدیق کی ہے لیکن نیٹو کے ایک ترجمان نے کہا کہ وہ اس میں شہریوں کے جانی نقصان کے بارے میں تصدیق نہیں کر سکتے۔

افغانستان میں حکام نے کہا ہے کہ ملک کے شمال میں نیٹو کے ایک فضائی حملے میں بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

فضائی حملوں میں شہری ہلاکتیں نیٹو اور افغان صدر حامد کرزئی کی حکومت کے درمیان تناؤ کی وجہ رہی ہیں اور خدشہ ہے تازہ کارروائی کے بعد اس میں اضافہ ہو گا۔

خبررساں ادارے رائیٹرز کے مطابق افغانستان میں بین الاقوامی اتحادی افواج نے شمالی صوبہ کنڑ میں فضائی حملے کی تصدیق کی ہے لیکن نیٹو کے ایک ترجمان نے کہا کہ وہ اس میں شہریوں کے جانی نقصان کے بارے میں تصدیق نہیں کر سکتے۔

صوبہ کنڑ کے گورنر فضل اللہ واحد نے رائیٹرز کو بتایا کہ نیٹو افواج نے یہ کارروائی صوبائی حکومت کو بتائے بغیر خود ہی کی۔

گورنر نے بتایا کہ حملے میں چار طالبان جنگجو بھی مارے گئے جب کہ پانچ شہری زخمی بھی ہوئے۔
XS
SM
MD
LG