رسائی کے لنکس

کابل:جرمن فوجی قافلے کے قریب خودکش کار بم دھماکا


جرمن فوج کے مطابق دو متاثرہ گاڑیوں سمیت قافلے میں شامل تمام گاڑیاں ائیر پورٹ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بدھ کو جرمن فوجی قافلے کے قریب خودکش کار بم حملے سے نیٹو افواج کے زیر استعمال کم از کم دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم جانی نقصان کی مصدقہ معلومات نہیں ملی ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق یہ دھماکا کابل ائیرپورٹ کے شمالی حصے میں اُس دروازے کے قریب ہوا جسے نیٹو فوجی استعمال کرتے تھے۔

جرمن فوج کے مطابق دو متاثرہ گاڑیوں سمیت قافلے میں شامل تمام گاڑیاں ائیر پورٹ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئیں۔

کابل کے ہوائی اڈے کے دو حصے ہیں جن میں سے ایک سویلین جب دوسرا فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

افغانستان میں تعینات بین الاقوامی اتحادی افواج کے ایک بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور ہلاک ہو گیا تاہم ’ایساف‘ افواج کے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ کے مطابق طالبان نے دعویٰ کیا کہ دو گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور اس میں دس فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے۔
XS
SM
MD
LG