رسائی کے لنکس

افغانستان میں صدارتی انتخاب کی مہم کا باقاعدہ آغاز

افغانستان میں پانچ اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخاب کی مہم کا باقاعدہ آغاز اتوار کو ہوا۔ آئین کے مطابق صدر حامد کرزئی تیسری مدت کے لیے اس انتخاب میں حصہ نہیں لے سکتے۔ مبصرین کے مطابق سابق وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ، سابق وزیر خزانہ اشرف غنی اور صدر حامد کرزئی کے بڑے بھائی قیوم کرزئی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ یہ انتخاب ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب افغانستان سے غیر ملکی افواج نے رواں سال کے اواخر تک انخلاء کا اعلان کر رکھا ہے۔
مزید

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG