رسائی کے لنکس

شمالی افغانستان میں طالبان کا ’سینیئر کمانڈر ہلاک‘


فائل فوٹو

بتایا جاتا ہے کہ ملا عبدالسلام شمالی صوبہ قندوز میں طالبان کے کمانڈر تھے اور اس سے قبل بھی کئی مرتبہ اُنھیں ہلاک کرنے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں، جو بعد میں درست ثابت نہیں ہوئیں۔

افغان عہدیداروں کا کہنا ہے کہ طالبان کا ایک سینیئر کمانڈر ملک کے شمال میں مارا گیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے منگل کو کہا کہ ملا عبدالسلام اخوند کو ایک خصوصی آپریشن میں ہلاک کیا گیا، تاہم اُنھوں نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے بھی ایک بیان میں ملا عبدالسلام کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

بتایا جاتا ہے کہ ملا عبدالسلام شمالی صوبہ قندوز میں طالبان کے کمانڈر تھے اور اس سے قبل بھی کئی مرتبہ اُنھیں ہلاک کرنے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں، جو بعد میں درست ثابت نہیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ شمالی افغانستان میں قندوز شہر پر طالبان نے گزشتہ سال حملہ کر کے کچھ دنوں کے لیے شہر پر قبضہ کر لیا تھا، لیکن امریکی افواج کے تعاون سے افغان فورسز نے شہر کا قبضہ چھڑا لیا تھا۔

ایک ایسے وقت جب طالبان موسم بہار میں اپنی نئی کارروائیوں کی تیاریاں کر رہے ہیں، ملا عبدالسلام کی موت اُن کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

XS
SM
MD
LG