رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش بم حملے میں کم ازکم چار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

خودکش بمبار کا ہدف نیٹو افواج کا قافلہ تھا لیکن اس کی گاڑی ایک گھر سے جا ٹکرائی۔ حملے میں غیر ملکی افواج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

افغانستان کے مشرقی صوبے میں جمعہ کی صبح ہونے والے خودکش بم حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔

کپیسا صوبے میں یہ واقعہ ضلع تغاب میں اس وقت پیش آیا جب ایک خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی بین الاقوامی فوجیوں کے قافلے سے ٹکرانا چاہی لیکن حکام کے مطابق یہ ایک گھر سے جا ٹکرائی۔

افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کا کہنا ہے کہ اس حملے میں غیر ملکی افواج کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ گھر سے ٹکرانے کے بعد گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا جس سے ایک ہی خاندان کے کم ازکم چار افراد ہلاک ہوگئے۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ایک ایسے وقت میں جب ملک سے بین الاقوامی افواج اپنے ملکوں کو واپس جانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں اور 2014ء کے اواخر تک امریکہ بھی افغانستان سے اپنی لڑاکا افواج کے انخلاء کا اعلان کر چکا ہے، شدت پسندوں کی طرف سے ہلاکت خیز حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
XS
SM
MD
LG