رسائی کے لنکس

logo-print

افغان طالبان کا حملوں میں تیزی لانے کا اعلان


افغان طالبان کا حملوں میں تیزی لانے کا اعلان

افغان طالبان نے کہا ہے کہ ملک میں امریکہ کی زیر قیادت غیر ملکی افواج پر موسم بہار میں نئے حملے شروع کیے جائیں گے ۔ جنگجوؤں کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا آغاز اتوار سے کیا جائے گا تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ یہ کارروائیاں کب تک جاری رہیں گی۔

طالبان نے ہفتے کو ایک تحریری بیان میں کہا کہ عسکریت پسند فوجی اڈوں اور قافلوں کے علاوہ افغان عہدیداروں اورامن کونسل کے ممبران کو بھی نشانہ بنائیں گے۔

عسکریت پسندوں نے افغان شہریوں پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی افواج کے مراکز اور اُن کی سرگرمیوں کے مراکز سے دور رہیں۔

طالبان کی طرف سے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب افغانستا ن میں غیر ملکی اتحادی افوا ج نے ایک روز قبل متنبہ کیا تھا کہ جنگجوؤں کے حملوں میں تیزی آنے کی توقع ہے۔

XS
SM
MD
LG