رسائی کے لنکس

افغانستان: جنگجوؤں کے حملے میں 11 ہلاک


عہدیداروں کے مطابق سب سے پہلے خودکش بمبار نے تھانے پر حملہ کیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

افغانستان میں ایک پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے اور اس کے بعد فائرنگ سے 10 اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ حملہ ملک کے مشرقی صوبے جلال آباد میں جمعرات کی صبح گورنر ہاؤس کے قریب ہوا۔

عہدیداروں کے مطابق سب سے پہلے خودکش بمبار نے تھانے پر حملہ کیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

افغانستان میں تعینات نیٹو افواج نے افغان سکیورٹی فورسز کی مدد کے لیے گن شپ ہیلی کاپٹر بھی بھیجے۔

نائب وزیر دفاع محمد ایوب سالنگی نے بتایا کہ ساتوں حملہ آور فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

مرنے والوں میں ضلعی پولیس کا سربراہ بھی شامل ہے جب کہ اس حملے میں قرب و جوار میں موجود متعدد عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

طالبان کے ایک ترجمان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

افغانستان میں پولیس پر یہ مہلک حملہ ایسے وقت ہوا جب ملک میں پانچ اپریل کو صدارتی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔
XS
SM
MD
LG