رسائی کے لنکس

افغانستان میں طالبان کے حملے میں 8 پولیس اہل کار ہلاک


افغانستان میں طالبان کے حملے کا نشانہ بننے والی ایک سرکاری عمارت کے قریب پولیس اہل کار کھڑے ہیں۔ فائل فوٹو
افغانستان میں طالبان کے حملے کا نشانہ بننے والی ایک سرکاری عمارت کے قریب پولیس اہل کار کھڑے ہیں۔ فائل فوٹو

افغانستان کے صوبے فرح کے ضلع بالا بلوک کے علاقے نالک میں جمعے کی شب طالبان کے حملے میں 8 پولیس اہل کار ہلاک ہو گئے۔

صوبہ فرح کے ترجمان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ طالبان نے سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر اس وقت حملہ کیا جب پولیس اہل کار سو رہے تھے۔

حملے کے بعد پولیس اور طالبان کے د رمیان فائرنگ شروع ہو گئی اور یہ لڑائی 6 گھنٹوں تک جاری رہی۔

فرح صوبے کے عہدے دار نے بتایا جھڑپ کے دوران 8 پولیس اہل کار ہلاک ہو گئے جب کہ 12 طالبان بھی مارے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 3 طالبان کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

طالبان نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے 10 پولیس اہل کاروں کو ہلاک اور ایک زخمی اہل کار کو پکڑ لیا۔

طالبان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس کے ہتھیاروں اور گولہ بارود پر قبضہ کر لیا۔

تاہم افغان صوبائی ترجمان نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔

XS
SM
MD
LG