رسائی کے لنکس

افغانستان: مغوی امریکی شہری بازیاب


افغانستان میں امریکی فوجی (فائل فوٹو)
افغانستان میں امریکی فوجی (فائل فوٹو)

ڈاکٹر جوزف کو ضلع سروبی سے شدت پسندوں نے بدھ کے روز اغوا کیا تھا اور اتوار کو امریکی افواج نے کارروائی کرتے ہوئے انھیں بازیاب کرایا۔

امریکی افواج نے مشرقی افغانستان میں اتوار کو کارروائی کرتے ہوئے ایک مغوی امریکی شہری کو بازیاب کرا لیا۔

افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ امریکی شہری ڈاکٹر دلپ جوزف کو ضلع سروبی سے شدت پسندوں نے بدھ کے روز اغوا کیا تھا۔

بیان میں اتحادی افواج کے امریکی کمانڈرجنرل جان ایلن نے کہا کہ ڈاکٹر جوزف کی نازک حالت کی خفیہ اطلاعات پر انھوں نے بازیابی کے اس مشن کا حکم دیا تھا۔

’’آج کا مشن طالبان کو شکست دینے کے ہمارے غیر متزلزل عزم کی مثال ہے، مجھے امریکی اور افغان فورسز پر فخر ہے جنہوں نے اس آپریشن کی منصوبہ بندی کی اور کامیابی سے اسے عملی جامہ پہنایا۔‘‘

جنرل ایلن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر جوزف جلد ہی اپنے پیاروں کے ساتھ ہوں گے۔

ڈاکٹر جوزف اور ان کی بازیابی کے لیے کیے گئے آپریشن کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

رواں سال جون میں نیٹو کی اسپیشل فورسز نے بدخشاں صوبے میں کارروائی کرکے دو مغوی غیر ملکی خواتین امدادی کارکنوں کو بازیاب کرایا تھا۔
XS
SM
MD
LG