افغان حکومت نے منگل کو طالبان کے مزید 900 قیدی رہا کر دیے ہیں۔ طالبان قیدیوں کو بگرام جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ اِن قیدیوں کو امریکہ اور طالبان کے درمیان رواں برس فروری طے پانے والے معاہدے کے تحت رہا کیا ہے۔
طالبان کے مزید 900 قیدی رہا

1
افغان حکومت کی جانب سے طالبان قیدیوں کی رہائی ایسے موقع پر کی گئی ہے جب عسکریت پسندوں کی طرف سے عید کے تین دن تک جنگ بندی کا کہا گیا تھا۔

2
طالبان کے جنگ بندی کے اعلان کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے دو ہزار طالبان قیدی رہا کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

3
اس سے قبل افغان حکومت نے یکم مئی کو 100 قیدی رہا کیے تھے۔ انہیں بھی بگرام جیل سے رہائی ملی تھی۔

4
افغانستان کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل کے مطابق ان قیدیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کیا گیا ہے۔