رسائی کے لنکس

logo-print

خودکش بم دھماکے میں چار افغان شہری ہلاک


خودکش بم دھماکے میں چار افغان شہری ہلاک

جنوبی افغان صوبہ قندھار میں پیر کی صبح نیٹوکے فوجیوں پر ایک خودکش حملہ کیا گیا جس میں چار افغان شہری ہلاک ہو گئے۔

یہ کارروائی قندھار کے ہوائی اڈے کی طرف جانے والی ایک سڑک پرکی گئی ۔ تاہم اس میں غیر ملکی فوجیوں کو کوئی نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ایک روز قبل صوبہ ہلمند میں سڑک میں نصب بم دھماکے میں 11 شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ صوبہ قندھار سے جڑا ہوا ہے۔ حکام کے مطابق بم طالبان عسکریت پسندوں نے نصب کیاتھا اور اس میں مرنے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل تھے۔ یہ کارروائی جس سڑک پر کی گئی وہ عمومی طور پر بین الاقوامی فوجوں کے زیر استعمال ہے۔

ہلمند کے مرکزی شہر مارجہ میں دریں اثناء نیٹو اور افغان افواج کا طالبان کے خلاف آپریشن ”مشترک“ جاری ہے۔ اس کارروائی کا مقصد عسکریت پسندوں اور منشیات فروشوں کو اس علاقے سے نکال کر افغان حکومت کی عملدآری بحال کرنا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مارجہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد قندھار شہر میں بھی ایسی ہی کارروائی شروع کی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG