رسائی کے لنکس

logo-print

افغانستان میں حکام نے کہا ہے کہ منگل کو خودکش بم دھماکوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اوردس زخمی ہو گئے ہیں ۔

صوبہ قندوز میں خودکش حملہ آور نے یہ دھماکا شہرمیں واقعہ ایک عمارت کے باہر کیا۔ حکام کے مطابق دھماکے کے بعد دو مسلح افراد نے عمارت پر دھاوا بول دیا جس کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان دوگھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔

جھڑپ اُس وقت ختم ہوئی جب دونوں مسلح افراد نے اپنے جسم سے بندھے بارود میں دھماکا کر دیا۔ ایک نجی سیکورٹی کمپنی کے چار محافظ اس حملے میں ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG