رسائی کے لنکس

logo-print

بم دھماکوں میں افغان قانون ساز اور پرنسپل ہلاک


بم دھماکوں میں افغان قانون ساز اور پرنسپل ہلاک

حکام نے بتایا ہے کہ مشرقی افغانستان میں منگل کو ہونے والے دو مختلف بم دھماکوں میں ایک قانون ساز اور ایک اسکول کا پرنسپل ہلاک ہوگئے ۔

صوبہ لغمان میں بم دھماکے کا نشانہ بننے والے قانون سازصوبائی کونسل کے رکن تھے جبکہ پڑوسی صوبے ننگرہار کے ایک اسکول میں بم پھٹنے سے پرنسپل ہلاک ہوگئے۔

افغانستان میں طالبان شدت پسندوں کی طرف سے سرکاری تنصیبات اور شخصیات پر حملوں میں حالیہ مہینوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

XS
SM
MD
LG