رسائی کے لنکس

افغانستان: فائرنگ سے نیٹو فوجی ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افغانستان کے جنوب میں پولیس کی وردی میں ملبوس افراد نے فائرنگ کر کے نیٹو کے ایک فوجی کو ہلاک کر دیا۔

بین الاقوامی اتحادی افواج (ایساف) کی طرف سے جاری بیان میں اس واقعے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم مرنے والے فوجی کی شہریت اور دیگر تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

رواں سال اس طرح کے واقعات میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 20 سے تجاوز کرگئی ہے۔

گزشتہ ماہ صوبہ ہلمند میں افغان وردی میں ملبوس افراد نے فائرنگ کرکے دو برطانوی فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔

XS
SM
MD
LG