رسائی کے لنکس

افغانستان: بم حملے میں ضلعی سربراہ ہلاک


افغانستان: بم حملے میں ضلعی سربراہ ہلاک
افغانستان: بم حملے میں ضلعی سربراہ ہلاک

حکام کے مطابق افغانستان میں جمعہ کو بم دھماکے میں ایک ضلعی سربراہ اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے۔ وزرات داخلہ کے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ ننگرہار کہ ضلع دوربابا کے سربراہ کی گاڑی کو دیسی ساخت کے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ گاڑی میں اِن کے علاوہ چار دیگر افراد بھی سوار تھے جن میں سے دو ہلاک ہو گئے۔

افغانستا ن میں اس سے قبل بھی ضلعی اور صوبائی حکام کو شدت پسند نشانہ بناتے رہے ہیں۔ رواں ماہ کے اوائل میں صوبہ قندوز کے گورنر سمیت متعدد افراد کو ایک مسجد میں بم دھماکا کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

اس سال افغانستان میں طالبان شدت پسندوں کے حملوں میں تیز ی آئی ہے اور زیادہ تر حملے میں سڑک میں نصب دیسی ساختہ بموں سے کیے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG