رسائی کے لنکس

افغانستان: خودکش کار بم دھماکے میں 9 ہلاک


افغانستان: خودکش کار بم دھماکے میں 9 ہلاک
افغانستان: خودکش کار بم دھماکے میں 9 ہلاک

افغانستان کے مشرق میں پیر کی صبح ہونے والے ایک خودکش کار بم دھماکے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق یہ دھماکا جلال آباد کے ہوائی اڈے کے داخلی راستے پر ہوا اور ابتدائی طور پر اس میں ہلاک ہونے والے عام شہری معلوم ہوتے ہیں۔

جلال آباد کا ہوائی اڈہ سویلین اور فوجی دونوں قسم کی پروازوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ دھماکا بگرام ایئر بیس پر قرآن کی بے حرمتی کے خلاف ایک ہفتے سے جاری پرتشدد مظاہروں کا حصہ ہے یا نہیں۔

طالبان نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

XS
SM
MD
LG