رسائی کے لنکس

افغانستان : بم دھماکے میں چار غیر ملکی فوجی ہلاک


افغانستان : بم دھماکے میں چار غیر ملکی فوجی ہلاک
افغانستان : بم دھماکے میں چار غیر ملکی فوجی ہلاک

نیٹو افواج کا کہنا ہے کہ ہفتے کو مشرقی افغانستان میں سڑک میں نصب بم پھٹنے سے چارغیر ملکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں واقعے کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ پاکستان کی سرحد سے ملحقہ مشرقی علاقوں میں زیادہ تر امریکی فوجی برسر پیکار ہیں۔

رواں سال افغانستان میں اب تک تقریباً220غیر ملکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں ۔گذشتہ ماہ طالبان کی طرف سے شروع ہونے والی نئی مزاحمتی کارروائی کے بعد سے مرنے والوں اتحادی فوجیوں کی تعداد 57ہوگئی ہے۔

XS
SM
MD
LG