رسائی کے لنکس

افغانستان کے صوبہ فرح میں شدت پسندوں کا حملہ، سات ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

حملے کے وقت 10 طالبان جنگجوؤں کے خلاف مقدمہ چلایا جا رہا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں چار شہری اور تین سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

افغانستان کے مغربی صوبہ فرح کے گورنر کے کمپاؤنڈ پر خودکش بمبار اور مسلح شدت پسندوں کے حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے ہیں۔

پانچ جنگجوؤں نے کمپاؤنڈ میں قائم عدالتی احاطے پر حملہ کیا جہاں طالبان جنگجوؤں کے خلاف مقدمہ چلایا جا رہا تھا۔

کم از کم ایک خودکش بمبار نے سکیورٹی فورسز کے ساتھ لڑائی کے دوران اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا۔

یہ حملہ ایسے وقت کیا گیا جب 10 طالبان جنگجوؤں کے خلاف مقدمہ چلایا جا رہا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں چار شہری اور تین سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔

طالبان کے ایک ترجمان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

کئی حلقوں کی جانب سے ان تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ آئندہ سال کے اختتام پر ملک سے نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد کیا ساڑھے تین لاکھ افغان سکیورٹی اہلکار سلامتی کی ذمہ داریاں پوری طرح سنبھال سکیں گی یا نہیں۔
XS
SM
MD
LG