رسائی کے لنکس

بھارتی طیارے پر حادثے کا شکار ہونے والوں کا سوگ


بھارتی حکام نے کہا ہے کہ ائیر انڈیا طیارے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جو ہفتے کے روز اترتے وقت تباہ ہو گیا تھا۔
اتوار کے روزجب مرنے والوں کے لواحقین منگلور کے ایک ہسپتال میں جمع ہوئے تو وہاں سوگ کا سماں تھا۔ ملک کے کئی حصوں میں مرنے والوں کے لیے دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا گیا۔
166 مسافروں اور عملے میں محض آٹھ زندہ بچ سکے ہیں۔
اتوار ہی کو اس سلسلے میں متضاد خبریں سننے کو ملیں کہ جہاز کا ڈیٹا ریکارڈ مل گیا ہے یا نہیں۔ جس پر یہ معلوم کرنے کا انحصار ہے کہ حادثے کی وجہ کیا تھی۔

XS
SM
MD
LG