رسائی کے لنکس

فضائی آلودگی، کینسر کا سبب ہے: رپورٹ اقوام ِ متحدہ


رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی سے پھیپھڑوں اور مثانے کے کینسر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

اقوام ِ متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ ِ صحت کی شائع کردہ ایک نئی رپورٹ بتاتی ہے کہ فضائی آلودگی کینسر کا سبب بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی سے پھیپھڑوں اور مثانے کے کینسر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ماہرین نے فضائی آلودگی کو کینسر ہونے کا سبب قرار دیا ہے۔

عالمی ادارہ ِ صحت میں کینسر میں تحقیق کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر کرٹ سٹریف کہتے ہیں کہ، ’جس ہوا میں ہم سانس لیتے ہیں وہ ہوا کینسر پیدا کرنے کا موجب بن رہی ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ فضائی آلودگی نہ صرف صحت کے لیے خطرہ ہے بلکہ اس سے کینسر کے مرض میں بھی اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔‘

پانچ مختلف براعظموں سے اکٹھے کیے گئے ایک ہزار سائنسی تحقیقی مقالوں کی روشنی میں یہ نتائج مرتب کیے گئے۔ اس تحقیق میں فضائی آلودگی میں پائے جانے والے ان کیمیائی اجزاء کا جائزہ لیا گیا جو کینسر پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

اس سے قبل طبی ماہرین فضائی آلودگی کو سانس اور دل کی بیماریوں کا موجب بھی قرار دے چکے ہیں۔

عالمی ادارہ ِ صحت کے مطابق 2010ء میں دنیا بھر میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 223,000 تھی۔
XS
SM
MD
LG