رسائی کے لنکس

اس سال اڑنے والی کار تیار ہو جائے گی


ایئر بس کی اڑنے والی کار کا ماڈل
ایئر بس کی اڑنے والی کار کا ماڈل

طیارہ ساز کمپنی کے سربراہ نے کہا ہے کہ یہ کار خود کار نظام کے تحت پرواز کرے گی اور لوگوں کو سڑکوں پر ٹریفک کے مسائل سے نجات دلائے گی۔

طیارہ ساز کمپنی ایئر بس اس سال اڑنے والی کار کا تجربہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

طیارہ ساز کمپنی کے سربراہ نے کہا ہے کہ یہ کار خود کار نظام کے تحت پرواز کرے گی اور لوگوں کو سڑکوں پر ٹریفک کے مسائل سے نجات دلائے گی۔

ایئر بس نے پچھلے سال گنجان آبادی کے علاقوں میں فضائی سفر کے إمكانات کا جائزہ لینے کے لیے ایک شعبہ قائم کیا تھا۔ جس کا مقصد ایک ایسی کار بنانے کا جائزہ لینا تھا جو لوگوں کو ایک مقام سے دوسرے مقام پر پہنچا سکے اور جو ہیلی کاپٹر کے انداز میں کام کر سکے۔

کمپنی کا مقصد ایک ایسی اڑنے والی کار تیار کرنا تھا، جسے لوگ سیل فون کے ایک ایپ کے ذریعے ٹیکسی کے طور پر طلب کر سکیں اور گنجان شہری علاقوں میں کم سے کم وقت میں ایک جگہ سے دوسری جگہ کا سفر کر سکیں۔

ایئر بس کمپنی کے سی ای او ٹام انیڈرس نے میونخ میں ڈی ایل ڈی ڈیجیٹل کانفرنس میں کہا کہ ایک صدی پہلے کی با ت ہے کہ بڑے شہروں میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے لیے لوگوں زیر زمیں ٹرانسپورٹ کا طریقہ اختیار کا تھا۔ لیکن اب ٹیکنالوجی اس سطح پر پہنچ چکی ہے کہ ہم اس مقصد کے لیے فضا کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر تک ہم ایک ایسی کار پیش کر دیں گے جسے انفرادی فضائی سفر کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آلودگی کے مسئلے کا إحساس ہے اور ہم اس مقصد کے لیے شفاف اور ماحول دوست ٹیکنالوجی استعمال میں لائیں گے۔

XS
SM
MD
LG