بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے جنوب میں تقریباً تیرہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع امر ناتھ غار کی سالانہ یاترا سخت ترین حفاظتی انتظامات میں جاری ہے۔ اب تک دو لاکھ چالیس ہزار ہندو عقیدت مندوں نے غار میں موجود برف کے بنے 'شیو لنگم' کے درشن کئے ہیں۔
بھارتی کشمیر: سخت سکیورٹی کے دوران امرناتھ یاترا جاری
9
بیس کیمپس پہلگام اور بال تل اور گپھا کے درمیان یاتروں کے لئے جگہ جگہ عارضی قیام اور کھانے پینے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
10
یاترا کے تمام راستوں پر حفاظتی اہلکار ہمہ وقت چاک و چوبند نظر آتے ہیں یہ حفاظتی اہلکار جدید اسلحے سے لیس ہیں۔ اس کے علاوہ یاترا کے دوراں نگرانی کے لئے جدید آلات کا استعمال کیا جارہا ہے
11
یاتروں کے قیام و طعام کے لئے سرینگر سے تقریبا" 94 کلو میٹر شمال میں واقع بال تل کے مقام پر ایک ٹینٹ سٹی قائم کی گئی ہے۔ خیموں کا ایک ایسا ہی شہر مشہور صحت افزا مقام پہلگام کے قریب بھی موجود ہے۔