بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے جنوب میں تقریباً تیرہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع امر ناتھ غار کی سالانہ یاترا سخت ترین حفاظتی انتظامات میں جاری ہے۔ اب تک دو لاکھ چالیس ہزار ہندو عقیدت مندوں نے غار میں موجود برف کے بنے 'شیو لنگم' کے درشن کئے ہیں۔
بھارتی کشمیر: سخت سکیورٹی کے دوران امرناتھ یاترا جاری

1
حکام کو توقع ہے کہ 46 دن تک جاری رہنے والی یاترا کے دوراں پانچ لاکھ سے زائد یاتری ھندوؤں کی اس اہم عبادت گاہ پر حاضری دیں گے۔ تاہم ماحولیات کے ماہرین نے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے کشمیر کی پہاڑیوں میں اجتماع پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی طرف سے کھلے میں رفع حاجت کرنے اور اپنے پیچھے غیر تحلیل شدہ مصنوعات چھوڑنے کی وجہ سے ماحولیات پر برا اثر پڑرہا ہے۔

2
ہندوں کا عقیدہ ہے کہ سطح سمندر سے تقریباً تیرہ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع امر ناتھ غار ہندو دیو شیو کا مسکن ہے ۔

3
یاتری بلند و بالا اور دشوار پہاڑی دروں سے پیدل سفر کرتے ہوئے یا گھوڑوں پر سوار ہوکر غار تک پہنچتے ہیں۔ کئی یاتری پالکیو ں میں سوار ہونا پسند کرتے ہیں جنہیں مقامی مسلمان اپنے کندھوں پر اٹھاتے ہیں-

4
کئی یاتریوں کو مقامی مزدور امرناتھ غار تک کندھوں پر لے جاتے اور واپس لاتے ہیں- اس کے لئے پالکیوں یا ڈھنڈوں کے ساتھ رسیوں سے باندھی گئی کرسیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
فیس بک فورم