ممتاز فلمی ایوارڈ گولڈن گلوب کی 74 ویں سالانہ تقریب کیلیفورنیا کے بیورلی ہلز میں موجود ہلٹن ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں فلم کی دنیا سے وابستہ نامور شخصیات نے شرکت کی۔ ڈیمین چیزل کی فلم ’لا لا لینڈ‘ کو سات ایوارڈز سے نوازا گیا۔
گولڈن گلوب ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب

1
سارہ پالسن کو ٹی وی سیریز دی پیپل وی او جے سمپسن کے زمرے میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

2
ڈیمین چیزل کو فلم ’لالالینڈ‘ کے بہترین ڈائریکٹر کے ایوارڈ سے نوازا گيا ہے۔

3
میرل سٹریپ کو انٹرٹینمٹ کی دنیا میں گرانقدر خدمات کے لیے رواں سال کا سیسل بی ڈی ملیئر ایوارڈ سے نوازا گيا ہے۔

4
ریان گاسلینگ کو فلم لالالینڈ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔