رسائی کے لنکس

افغانستان: بارودی سرنگیں صاف کرنے والے 15 کارکن اغوا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بارودی سرنگوں سے بچاؤ کے دن سے ایک دن پہلے ایم اے پی اے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں باردوی سرنگین اور نا پھٹنے والا اسلحہ و بارود اب بھی کئی افغانوں کی زندگیوں کے لیے خطرے کا سبب ہے۔

افغان عہدیداروں کا کہنا ہے مسلح افراد نے مغربی افغانستان میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والے 15 کارکنوں کو اغوا کر لیا ہے جن کی بازیابی کے لیے فوجی کارروائی کی جارہی ہے۔

یہ واقعہ جمعہ کی شام ایرانی سرحد سے متصل ہرات صوبے کے کوہسان ضلع میں پیش آیا۔ صوبائی گورنر اور پولیس کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اغوا کیے جانے والے تمام افراد افغان شہری ہیں اور وہ بارودی سرنگیں صاف کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم 'ہالو' کے لیے کام کرتے تھے۔

انہوں نے اغوا کے اس واقعہ کا الزام طالبان عسکریت پسندوں پر عائد کیا ہے۔

یہ واقعہ افغانستان سمیت دنیا بھر میں پیر کو بارودی سرنگوں سے بچاؤ کے عالمی دن سے تین روز قبل پیش آیا ہے۔

جنگ کے شکار افغانستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں سب سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھی ہوئی ہیں۔

ہالو ٹرسٹ افغانستان میں بارودی سرنگیں صاف کرنے والے پروگرام (ایم اےپی اے) کے ساتھ کام کرنے والی متعدد تنظیموں میں ایک ہے جو گزشتہ 27 سال سے جنگ زدہ علاقے سے بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کا کام کر رہا ہے۔

بارودی سرنگوں سے بچاؤ کے دن سے ایک دن پہلے ایم اے پی اے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں باردوی سرنگین اور نا پھٹنے والا اسلحہ و بارود اب بھی کئی افغانوں کی زندگیوں کے لیے خطرے کا سبب ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ سال کے دوران بارودی سرنگوں اور بارودی مواد پھٹنے سے 388 افغان شہری ہلاک یا زخمی ہوئے اور ان واقعات میں 2014 کے مقابلے میں 18 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

XS
SM
MD
LG