عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکہ کے فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی ہلاک ہوئے۔ جس کے بعد واشنگٹن اور تہران میں سخت بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن اور نیویارک سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ یہ مظاہرے جنگ مخالف سماجی کارکنوں کی جانب سے کیے گئے جب کہ عام لوگ بھی بڑی تعداد میں ان مظاہروں میں شریک ہوئے۔
واشنگٹن اور نیویارک میں جنگ مخالف مظاہرے
9
مارچ میں شریک ایک خاتون نے نعروں کے ساتھ ساتھ ڈھول پیٹ کر منفرد انداز میں احتجاج کیا۔
10
جنگ مخالف مظاہرین مارچ کے دوران واشنگٹن کی شاہراہوں سے گزر کر ٹرمپ ہوٹل تک پہنچے۔
11
احتجاجی مارچ میں شریک افراد نے امریکہ کے جھندے تھامےہوئے تھے جب کہ کئی کتبوں پر ایران سے جنگ کی مخالفت کے جملے درج تھے۔
12
امریکہ کے اہم شہر نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر پر ہونے والے مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جس میں نوجوانوں اور خواتین سمیت ہر عمر کے افراد شامل تھے۔