رسائی کے لنکس

ایپل اپنے لیپ ٹاپ اپ گریڈ کر رہا ہے


اپیل اپنی سالانہ کانفرنس میں تین نئے لیپ ٹاپس کا اعلان کرے گا جو میک بک پرو، 12 انچ کا میک بک اور 13 انچ کا میک بک ایئر ہیں ۔ اس کے نئے ماڈل میں انٹل کا جدید ترین ساتویں جنرنیشن کا پروسیسر استعمال کیا جائے گا۔

لیپ ٹاپ کمپیوٹر اور الیکٹرانک مصنوعات بنانے والی ایک اہم کمپنی ایپل کو زیادہ طاقت ور اور جدید بنانے جا رہی ہے جس کا اعلان وہ اگلے مہینے اپنی سالانہ کانفرنس میں کرے گی جسے ڈبلیو دبلیو ڈی سی کہا جاتا ہے۔

بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپیل کو اپنی حریف کمپنی مائیکروسافٹ کی جانب سے بڑھتے ہوئے مقابلے کا سامنا ہے جس کا وہ جواب دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپیل اپنی سالانہ کانفرنس میں تین نئے لیپ ٹاپس کا اعلان کرے گا جو میک بک پرو، 12 انچ کا میک بک اور 13 انچ کا میک بک ایئر ہیں ۔ اس کے نئے ماڈل میں انٹل کا جدید ترین ساتویں جنرنیشن کا پروسیسر استعمال کیا جائے گا۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپیل کی کل سالانہ آمدنی 216 ارب ڈالر ہے جس کا 11 فی صد حصہ لیپ ٹاپس کی فروخت سے حاصل ہوتا ہے ، جب کہ سب سے زیادہ آمدنی آئی فون سے آتی ہے جس کا حصہ کل آمدنی کے دو تہائی کے برابر ہے۔ مائیکروسافٹ نے حال ہی میں اپنے لیپ ٹاپ سرفیس کا نیا ماڈل متعارف کرایا ہے جو ممکنہ طور پر ایپل کے میک بک ایئر کا مد مقابل ہے۔ خبروں کے مطابق وہ میک بک ایئر سے زیادہ تیز ہےاور اس میں ٹچ سکرین بھی ہے۔

بلوم برگ کے مطابق نئے میک بک پرو میں وہی بنیادی خصوصیات ہوں گی اور وہ مائیکروسافٹ کے موجودہ ماڈل جیسا دکھائی دے گا۔

اپیل نے سات سال پہلے اپنے میک بک ایئر کے ڈیزائن میں تبدیلیاں کی تھی اور ایک سال پہلے نیا میک بک پرو ریلز کیا تھا۔ 12 انچ کے میک بک کو پچھلے سال موسم بہار اپ گریڈ کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپیل اپنے آپریٹنگ سسٹم میک او ایس کو بھی اپ گریڈ کرے گا

کمپنی کی سالانہ کانفرنس 5 جون کو ہو گی۔

XS
SM
MD
LG