رسائی کے لنکس

پشاور میں فوج کا کرنل فائرنگ سے ہلاک


تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا کے نمائندوں کو بھیجی گئی ایک ای میل میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

پاکستانی فوج کے ایک کرنل کو جمعے کو مسلح افراد نے پشاور میں رنگ روڈ کے قریب گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

ایس پی پشاور کینٹ کاشف ذوالفقار نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں بتایا کہ کرنل طارق غفور جمعہ کی نماز ادا کرنے مسجد کی طرف جا رہے تھے جب ان پر مسلح افراد نے فائرنگ کی۔

’’حیات آباد میں ان کی رہائش ہے اور رنگ روڈ میں ان کا بزنس ہے۔ یہ اپنے پیٹرول پمپ آئے تھے اور سڑک پار تھانہ سربند کے علاقے میں ایک چھوٹا سا راستہ جاتا ہے، ایک چھوٹی سی مسجد بنی ہے۔ وہیں پر جا رہے تھے اپنے سٹاف کے ساتھ۔‘‘

ایس پی کاشف نے مزید کہا کہ ’’باقی لوگ مسجد کے اندر چلے گئے ہیں لیکن یہ باہر ہی تھے اپنی گاڑی کے پاس جب نا معلوم لوگوں نے ان پر فائرنگ کی۔ ایک گولی ان کے سر پہ لگی تو میرا خیال ہے یہ موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے۔‘‘

کرنل طارق کو حیات آباد میڈیکل کمپلکس لے جایا گیا جہاں پر ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا کے نمائندوں کو بھیجی گئی ایک ای میل میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

XS
SM
MD
LG