رسائی کے لنکس

واشنگٹن کی فوجی افسر ’مس امریکہ ‘ بن گئیں


جی ہاں۔۔26 سالہ دیشوانا باربر میری لینڈ میں تعینات ہیں اور لوجسٹک کمانڈر کا عہدہ رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’مس امریکہ‘ کا مقابلہ جیتنے کے بعد اب وہ ’مس یونیورس‘کے مقابلے میں حصہ لیں گی۔

واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی فوجی افسر ’مس امریکہ‘ کا مقابلہ جیت گئیں ۔

جی ہاں۔۔26 سالہ دیشوانا باربر میری لینڈ میں تعینات ہیں اور لوجسٹک کمانڈر کا عہدہ رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’مس امریکہ‘ کا مقابلہ جیتنے کے بعد اب وہ ’مس یونیورس‘کے مقابلے میں حصہ لیں گی۔

دیشوانا آئی ٹی اینالسٹ بھی ہیں اور امریکی محکمہ تجارت کے لئے بھی کام کرتی ہیں۔

ٹی وی چینل ’فوکس نیٹ ورک‘ کودیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے خواتین کی فوج میں موجودگی کے حوالے سے ایک سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا:

”مریکی فوج میں خواتین اتنی ہی سخت جان ہوتی ہیں جتنے مرد۔ یونٹ کمانڈر کی حیثیت سے میں خود کو بہت طاقتور محسوس کرتی ہوں ۔“

ان کا مزید کہنا تھا کہ” امریکی فو ج میں صنف کی کوئی قیدکوئی حدود نہیں۔ “

’مس امریکہ‘ کو منعقد کرنے والی آرگنائزیشن گزشتہ سال کچھ تنازعات میں گھرگئی تھی تاہم اب صورتحال بہتر ہورہی ہے۔دسمبر میں مزاحیہ فنکار اسٹیو ہاروے نے مس یونیورس شو کے دوران غلطی سے’ مس فلپائن ‘ کے بجائے ‘ مس کولمبیا‘ کو فاتح قرار دے دیا تھا ۔

اگرچہ انہوں نے فوراً ہی اپنی غلطی تسلیم بھی کرلی تھی لیکن اس کے باوجود انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

XS
SM
MD
LG