رسائی کے لنکس

logo-print

جنوبی بھارت میں اتوار کو ہونے والے بس کے ایک حادثے میں 30 افراد ہلک ہو گئے جن میں دس بچے بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بس پولیس کی طرف سے سڑک پر کھڑی کی گئی ایک رکاوٹ سے ٹکرا نے کے بعد الٹ گئی اوراس کے پیٹرول ٹینک میں آگ لگ گئی جس سے کئی مسافر جھلس گئے۔

چلن آکری کے علاقے میں پیش آنے والے اس حادثے میں 28 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

سڑکوں پر اس طرح کے حادثات بھارت میں عام ہیں اور حکام اس کی وجہ گاڑی چلانے میں بے احتیاطی، پرانی گاڑیاں اورسڑکوں کی مخدوش حالت بیان کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG