رسائی کے لنکس

ایشین ہاکی چمپئینز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا


پاکستان بھارت ہاکی
پاکستان بھارت ہاکی

پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں 4 میچ کھیلے، جن میں سے اس نے دو جیتے اور ایک ہارا، جبکہ ایک میچ برابر رہا

قطر کے دارلحکومت دوحہ میں جاری ایشین ہاکی چمپیئنز ٹرافی کے ایک میچ میں پیر کے روز بھارتی ہاکی ٹیم نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا۔

میچ میں بھارتی ہاکی ٹیم کو چار جبکہ پاکستان کو تین پلنٹی کارنر ملے۔پاکستان نے اپنا واحد گول پینلٹی کارنر پر کیا لیکن بھارتی ٹیم کسی بھی پلنٹی کارنر سے فائدہ حاصل نہ کر سکی۔

پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک 4 میچ کھیلے ہیں، پاکستان نے پہلے میچ میں اومان جبکہ دوسرے میچ میں چین کو شکست دی۔ تیسرے گروپ میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کا میچ برابر رہا۔

بھارت اس ٹورنامنٹ میں تاحال ناقابل شکست ہے ۔



پاکستان اپنا آخری پول میچ 26 دسمبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گا۔
XS
SM
MD
LG