رسائی کے لنکس

لبنان: خود کش بم حملے میں پانچ افراد ہلاک


لبنان کے مشرقی علاقے میں واقع ایک گاؤں میں خودکش بم حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تین خود کش حملہ آوروں نے پیر کی صبح قا نامی کے گاؤں میں یہ دھماکے کیے، جن میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے ۔

اس مہلک حملے کی تاحال کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ہمسایہ ملک شام میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے لبنان کو تواتر کے ساتھ عسکریت پسندوں کے حملوں کا سامنا ہے۔ جب کہ لاکھوں کی تعداد میں شامی پناہ گزین لبنان میں مقیم ہیں۔

XS
SM
MD
LG