رسائی کے لنکس

ایٹلانٹس: خلانوردوں نے پہلی چہل قدمی مکمل کرلی


ایٹلانٹس
ایٹلانٹس

انٹرنیشنل سپیس سٹیشن کے ساتھ لنگر انداز ہونے کے ایک روز بعد، امریکی خلائی شٹل ایٹلانٹس کے خلانوردوں نے پیر کے دِن تین میں سے پہلی چہل قدمی مکمل کر لی۔

ناسا نے بتایا ہے کہ خلانوردوں گیرٹ رائزمن اور سٹیو بومین نے پیر کے روز مدار میں گردش کرنے والی چوکی کے مستقل مقام پر ایک نیا اینٹینا نصب کر لیا ہے۔ اُنھوں نے اینٹینا کے الیکٹرونک باکس کے گِرد تپش کا آلہ چسپاں کر دیا ، اور سٹیشن کے روبوٹ کے لیے ایک سٹوریج پلیٹ فارم جوڑ دیا ، جسے ڈیکسترے کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ایٹلانٹس ، جو شٹل کو منسوخ کیے جانے سے قبل اپنے آخری مشن پر ہے، اتوار کے روز مدار سے باہر کی منزل پر پہنچ گئی۔ خلائی گاڑی میں سوار چھ خلانورد خلائی سٹیشن پر ایک ہفتہ گزاریں گے۔ عملے نے روسی ساخت کی لیبارٹری کے لیے بیٹریاں اور آلات پہنچائے جنھیں سائنسی تجربوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ناسا نے 25سال تک ایٹلانٹس کو استعمال کیا ہے، اور دیگر دو شٹلز کو استعمال میں لاتے ہوئے باقی دو مشن مکمل کیے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG